ابنا: مصر کے ساحلی شہر الیگزنڈرا میں مصری صدر محمد مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپ کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔جمعہ کی شام مصری صدر مرسی کے ہزاروں حامیوں اور انکے مخالفین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں ایک شخص جان بحق ہو گیا اور ۷۰ افراد زخمی ہو گئے۔الیگذنڈرا سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں مظاہرین صدر مرسی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور صدر مرسی کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔در ایں اثنا مصری صدر کے حامیوں نے بھی انکے حق میں مظاہرے شروع کر دیئے جس کی وجہ سے مختلف شہروں میں حالات کشیدہ ہو گئے۔مصر میں ناامنی کی وجہ سے حساس شہروں میں فوجی دستے تعینات کئے جا چکے ہیں تاکہ ملکی صورتحال کو کنٹرول کیا جا سکے۔......./169
28 جون 2013 - 19:30
News ID: 435001
مصر میں مظاہروں کے دوران فائرنگ سے ۱ شخص جاں بحق ہو گیا۔